ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے۔ قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلووں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہو گی۔