وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

اسلامآباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلٰی، ممبران وفاقی وزراء شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے، مشترکہ مفادات کونسل ساتویں مردم شماری کے انعقاد کی تجاویز کی منظوری دے گی، کونسل کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا، کے فور منصوبے کے لیے 1200 کیوسک اضافی پانی کو مختص کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، اور ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔