کورونا وبا کے باعث انڈور ہاکی ورلڈ کپ منسوخ

02 GER vs SWE :

بیلجئم: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈ کپ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث رواں سال فروری میں بیلجئم میں ہونے والا اںڈور ہاکی ورلڈ کپ منسوخ کردیا ہے۔ ہاکی کی عالمی تنظٰیم کا کہنا ہے کہ بیلجئم میں عالمی وبا کی صورت حال کے باعث ایونٹ کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ سال دسمبر میں ملتوی ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ اب 2 اپریل سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ انڈور ہاکی ورلڈ کپ سال 2021 کے اوائل میں شیڈول تھا جو پہلے ہی عالمی وبا کے باعث ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اس ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ بیلجئم ہاکی فیڈریشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ دنیا بھر سے 24 ٹیمیں جنوری کے آخر میں اس ایونٹ کے لیے لیج آسکیں کیونکہ صحت کی موجودہ صورت حال اس قابل نہیں اور خاص کر اومیکرون کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے اس ایونٹ کا انعقاد مشکل ہے۔ دوسری جانب 11 فروری سے 13 فروری تک المیرے میں ہونے والا یورپین کپ اب بھی شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا جس میں ہالینڈ کی جانب سے لارین کی ویمنز اور ایمسٹرڈیم کے مینز حصہ لیں گے۔