لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا کے باعث اسپتال منتقل

بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو ناساز طعبیت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔ گلوکارہ کی بھانجی، ریچا نے  تصدیق کی کہ وہ کورونا کی معمولی علامات کا سامنا کر رہی تھیں جس کے بعد ان کا ٹسٹ کرایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں زیادہ عمر کی وجہ سے بھی گلوکارہ کو صحت کے دیگر مسائل بھی لاحق ہیں تاہم ڈاکٹرز اور ماہرین انکی صحتیابی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی 92 ویں سالگرہ منائی تھی ۔