اپوزیشن جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے متحرک

اپوزیشن جماعتیں ان ہائوس تبدیلی کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور جے یوآئی کے درمیان رابطہ ہوا ہے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات بھی طے ہوگئی۔ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سےآئندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان ہاؤس تبدیلی پر آمادہ کریں گے۔ ملاقات میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبر آف گیمز پر بات ہوگی۔ ملاقات میں حکومت کو پارلیمان کے اندر ٹف ٹائم دینے پربھی مشاورت ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن کی آج اہم بیٹھک ہوگی

اپوزیشن کے ہونے والے آج کے اجلاس میں منی بجٹ روکنے کے علاوہ دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کااجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہوگا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین کے علاوہ متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اوررہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت۔عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس مین چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے اپوزیشن کے نام بھجوانے پر بھی مشاورت ہوگی۔ ابھی اپوزیشن نے اپنے نام صدرعارف علوی کو نہیں بھجوائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اجلاس کے دوران بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا آج قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اظہار خیال بھی متوقع ہے۔ اے این پی کے امیرحیدر ہوتی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بھی آج اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔