74سال میں پہلی باربااختیاربلدیاتی نظام ملا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 74سال کی تاریخ میں پہلی باربااختیاربلدیاتی نظام ملا ہے۔ وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شورشرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہورہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اورجدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔