آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد کی پاکستان آمد

آسٹریلیا کرکٹبورڈ کے چار رکنی وفد صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔مہمان وفد کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں کرکٹ، سیکورٹی، لاجسٹک اور کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے گا، اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد چار رکنی وفد راولپنڈی اور لاہور روانہ ہوگا۔ سیکورٹی ماہرین پر مشتمل وفد 13 اور 14 دسمبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کراچی میں شیڈول میچز کا بھی جائزہ لے گا، پی سی بی کی طرف سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل ریٹائرڈ آصف وفد کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ دورے کے اختتام پر مہمان سیکورٹی وفد اپنی رپورٹ آسٹریلوی کرکٹ کو پیش کرے گا، پھر ٹیم آئے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹٹیم پاکستان پہنچ کر میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچ لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی، اس دورے کے دوران آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی، ون ڈے کے میچ لاہور میں 29 مارچ سے لے کر 05 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے جب کہ ون ڈے کے میچ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شمار کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 1998 کے بعد پہلی بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔