حکومت سے فوری نجات کیلئے ہمارے پاس یہ دو آپشن بھی موجود ہیں ، شاہد خاقان عباسی نے آخری پتے بھی شو کر دیے

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے پاس استعفے اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن ہر وقت موجود ہے ، وقت آنے پر انہیں استعمال کیا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج تک ہمیں ہمارا جرم معلوم نہیں ہو سکا ، چیئرمین نیب کو  کل ہر بات کا حساب دینا ہوگا، این آر او نہ دینے کا کہنے والوں ںے خود کو آین آر او دینے کیلئے نیب کا تیسرا آرڈیننس جاری کیا۔  ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ، چینی اور آٹے کے سکینڈل آرہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ملکی نظام کو بدلنا چاہتی ہے ، ہمیں زرداری صاحب کے مقابلہ کرنے کے بیان سے ڈر نہیں ،   پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کرکے ارکان کو بلایا گیا۔