صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ خاتون اول ثمینہ علوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن الحمدللّٰہ خیریت سے ہوں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔