کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں  گرج  چمک کے ساتھ تیز  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے علاقوں ملیر، گلستان جوہر ،گلشن معمار، کورنگی، ائیرپورٹ،  رفاہ عام سوسائٹی اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ادھر دھابیجی، دنبہ گوٹھ اور سپر ہائی وے پر مختلف مقامات  پربوندا باندی  ہوئی  جبکہ طارق روڈ ایم اے جناح روڈ، اورنگی ٹاؤن اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ہوئی۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔