امریکا کیلئے براہ راست پروازیں: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ امریکا کیلئے براہِ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےای کچہری سسٹم بھی لارہے ہیں، امریکا کیلئے براہ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پی آئی اے کے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، ہمیشہ ملک کو ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا۔