بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا حؒ کی 73ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی73 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے آج منائی جارہی ہے۔اس دن کی مناسبت مساجد میں بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔ سرکاری اور نجی سطح پر بھی تقریبات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے اوران کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی جارہی ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ25 دسمبر 1876 میں کراچی میں پیدا ہوئے، انہیں 1937 میں مولانا مظہرالدین نے قائداعظم ؒکا لقب دیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے دُنیا کے نقشے پرایک اسلامی مملکت پاکستان کی بُنیاد رکھی جوالحمد وللہ آج ایک ایٹمی قوت ہے۔