انڈونیشیاکی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک

انڈونیشیاکی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق جکارتہ پولیس چیف نے بتایا کہ جکارتہ کے قریب واقع تانگیرانگ جیل میں آگ لگنے سے 41قیدی ہلاک ہوئے، 8ا فراد شدید زخمی اور 72معمولی زخمی ہوئے۔ جیل میں آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی۔ جیل میں آج صبح لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے قابوپالیا ہے۔ جب آگ لگی اس وقت زیادہ تر قیدی سو رہے تھے۔ آگ سے متاثرہ جیل کے 40 قیدیوں کی گنجائش والے بلاک میں 120 قیدی رکھے گئے تھے۔ اس بلاک میں منشیات سے متعلق جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔