معروف اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

پاکستان کی  معروف اور سینیئر  اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ دردانہ بٹ طبیعت خرابی کے باعث گزشتہ چند دنوں سے اسپتال میں داخل تھیں ۔ اداکارہ دردانہ بٹ کئی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں  جس کے باعث وہ کئی دنوں سے وینٹیلیٹر پر تھیں اور آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے اداکارہ دردانہ بٹ کو کورونا وائرس میں بھی مبتلا ہونے کی تشخیص کی گئی تھی۔ اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کے وقت ان کی عمر 83 سال تھی اور انہون نے اپنی زندگی میں پاکستان کے متعدد مشہور ڈراموں میں فن کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ اداکارہ دردانہ بٹ دردانہ بٹ تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا۔ اداکارہ دردانہ بٹ کو 1985 میں پی ٹی وی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔