محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شیخ رشید

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کریگی جبکہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز بھی تعینات کی جائینگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ، امن و امان کے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرونگا۔ واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی حکومت پنجاب ، بلوچستان ، سندھ ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی  ہے۔