کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

سندھ حکومت نے کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے۔ سندھ حکومت نے کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آصف جان صدیقی ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور  ایم بی دھاریجو کو ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات کیا گیا ہے۔ شہریارگل کو ڈپٹی کمشنر غربی اور طٰحہ سلیم کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعینات کیا گیاہے۔