عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن سے متعلق این سی او سی کا فیصلہ

عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن سینٹر سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ وزرات صحت کے احکام کے مطابق (این سی او سی) نے عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف عید کے روز ویکسی نیشن سینٹر بند رہیں گے۔ حکام وزرات صحت کے مطابق عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔ این سی او سی نے اب ویکسین کی دوسرے خوارک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا ہے۔ وزرات صحت کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردی گئی ہے اور دوسری خوراک لگوانے کی مدت میں کمی کر دی گئی ہے۔ وزرات صحت کے احکام کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لگوائی جا سکتی ہے جبکہ شہری سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگوا سکیں گے۔ حکام وزرات صحت کے مطابق آسٹرازنیکا کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔