اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، مظاہرے کے دوران 108فلسطینیوں کو زخمی کردیا

بیت المقدس:اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں 108 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔زخمی ہونے والوں میں دو فوٹو جرنلسٹ بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض یہودی آباد کاریوں کے خلاف مظاہرے کئے۔ اسرائیل فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک فوٹو جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے براہ راست ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایاہے ، اوران کے بائیں ٹانگ میں 3 گولیاں لگی ہیں۔واضح رہے کہ سول یہودی قابض ہونے کی وجہ سےمغربی کناروں میں کنٹینر مکانات کے چھوٹے چھوٹے کیمپ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔