کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضرہے , آصفہ بھٹو زرداری

کوہالہ : پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضرہے۔کوہالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، کشمیر جنت نظیر ہے ،کشمیر بے نظیر ہے، کشمیر سے ہمارارشتہ 3 نسلوں سے ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، 25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ لگائے کیونکہ تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔