لاہور میں عمارت زمیں بوس ہونے سے چھ افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے وسن پورہ شاد باغ میں دو منزلہ بوسیدہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق وسن پورہ میں خستہ حال دو منزلہ عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی زندگیوں کا چرغ گل ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ ابراہیم، 7 سالہ مناہل اور ان کے والد رضوان، ماں مہوش، پھوپھو رابعہ اور دادی سمیرا شامل ہیں۔ ریسکیو نے لاشوں کو ملبے سے نکال کر کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق گرنے والے تین مرلے کے دو منزلہ گھر پر تیسر ی منزل بھی تعمیر کی جا رہی تھی۔