وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی تاشقند کانفرنس کے دوران ملاقات

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈلائن پر وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان  اور افغان وفد کی قیادت اشرف غنی کررہے ہیں۔ تاشقند میں جاری کانفرنس میں عمران خان، اشرف غنی اور ازبکستان کے صدر شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد خطے کے ممالک میں رابطے بڑھانا اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔