پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے موقع پر ایمبیسڈر  زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کا پاکستان خطے میں روابط کے فروغ اور اقتصادی ترقی اور  استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے  جبکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مل بیٹھ کر خود کرنا ہے جبکہ پاکستان افغانوں کی سربراہی میں افغانوں کو قبول اور جامع مذاکرات کے زریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔