بارشوں کا دوسرا اسپیل اتوار کی رات پاکستان میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، بارشوں کا دوسرا اسپیل اتوار کی رات پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پیر سے بدھ  کی رات طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے جبکہ مون سون کی بارشوں سے لاہور سمیت اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، اٹک اور جہلم میں سیلابی نالے بھرنے کا بھی خطرہ ہے۔ محمکہ وموسیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک کے چاروں صوبوں کے بیشترعلاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان  ہے۔ وہی دوسری جانب کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی کے پی کے میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ آندھی اور بارشوں سے ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شدید بارشوں سے مواصلاتی نظام اور  ٹرانسپورٹ متاثرہونے کا خدشہ ہے۔