طلاق دینے پر خاتون نے سابق شوہر اور نند کو قتل کردیا

بہاولپور میں طلاق دینے کے رنج میں بیوی نے اپنے سابق شوہر اور نند کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جب کہ  پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بستی گاڈراں میں کلثوم نامی خاتون کو اس کے شوہر مصطفیٰ قدیر نے ایک روز قبل طلاق دی تھی، طلاق دینے کے رنج میں ملزمہ نے اپنے سابق شوہر اور اپنی نند ساجدہ کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔