سجاول: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے

سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو کے مطابق سجاول کے علاقے بیلو میں 6 خواتین گھاس کے بنڈل لے کر کشتی میں دریا پار گاؤں جارہی تھیں کہ تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 8 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہناہےکہ دونوں کشتی بان تیر کر کنارے پر پہنچ گئے جب کہ چار خواتین کو مقامی افراد نے ڈوبنے سے بچالیا  تاہم ڈوبنے والی دو خواتین بینظیر اور مینا کی تلاش جاری ہے۔