کھیل کی حقیقی پہچان اس کے تماشائی ہوتے ہیں، احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھیل کی حقیقی پہچان اور جان اس کے تماشائی ہی ہوتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ سیزن 22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی ، میں پرامید ہوں کہ شائقین کرکٹ سیزن کے سارے میچز دیکھنے اسٹیڈیم میں واپس آئیں گے۔ احسان مانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ پی سی بی کا اہم ایونٹ ہے اور ہم اس لیگ کی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔ واضح رہے کہ انہوں نے  ہر موقع پر فیصلوں کی حمایت کرنے پر فرنچائزز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔