کراچی کیلئے میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی :   شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات 5 سے 27 جولائی تک ہوں گے۔ سائنس اور جنرل گروپ کے طلبہ کا امتحان الگ الگ شفٹوں میں لیا جائے گا۔میٹرک کے امتحان کا دورانیہ دو گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔ سائنس گروپ کے پیپرز صبح ساڑھے نو سے ساڑھے  11 بجے تک لیے جائیں گے۔ جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک لیے جائیں گے۔