ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

گزشتہ روز ابوظہبی میں جاری پی ایس ایل 6 کے میچز کا فائنل کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مد مقابل تھے۔ فائنل میچ کے دوران  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سینتالیس  رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ 6 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر دو سو چھ رنز بنائے اور جیتنے کے لئے 207 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی سے ہدف مکمل کرنے کے لئے شعیب  ملک نے اڑتالیس  رنز  بنائے جبکہ  ٹیم 09 وکٹوں پر صرف ایک سو انسٹھ رنز ہی بناسکی ۔