ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ

ایل پی جی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل نے ایل پی جی 09۔6 فی کلو ، گھریلو سلینڈر 93۔71 فی کلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت  بلتستان میں ایل پی جی 170روپے فی کلو،  گھریلو سلنڈر2000 روپے فی کلو اور کمرشل سلینڈرز 7720روپے میں فروخت ہو گا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 30 جون سے ایل پی جی کی قیمت میں 10سے15روپے فی کلو مزید اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ عرفان کھوکر نے یہ بھی کہا ہے کہ 30جون سے مکمل گیر ہڑتال کریں گے اور ملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔