موٹروے پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے، شعیب اختر

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مثال بننا چاہیے۔ واضح رہے کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پاکستان موٹروے پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔