موسیقی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اکیس جون ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج موسیقی کا  دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے  کو عام کرنے کا پیغام دینا ہے۔ میوزک ڈے کا آغاز 1981  میں فرانس کے شہر پیرس سے ہوا اور آہستہ آہستہ یہ دن پوری دنیا میں منایا  جانے لگا۔ برِصغیر میں بھی موسیقی کی ریت بہت پرانی ہے یہاں موسیقی کی ہر جہت سریلی ہے چاہے ٹھمری۔ دادرا ۔ کافی ہو یا پھر غزل، گیت اور پلے بیک سنگنگ ہو۔ پاکستان میں مہدی حسن، نورجہاں، فریدہ خانم، نصرت فتح سمیت کئی گلوکاروں نے فن موسیقی کو بام عروج تک پہنچایا ہے۔