ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  45 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 155.74 سے بڑھ  کر 156.19 روپے پر بند ہوا ہے۔