سوات میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سوات میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں بحرین میں متعدد تجاوزات غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اب دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی ، فضا گٹ بائی پاس اور دریائے سوات کے کنارے سمیت متعدد مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے اور سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔ سرکاری زمینیوں پر غیر قانونی قبضوں کو چھڑانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کی ٹیمیں سرگرم ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی کیوں کہ دریاؤں کے کناروں پر تجاوزات سے  سیلاب کے دوران مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔