پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور  کاوش ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس نے  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔آرمی چیف نے ملینڈ اینڈ بل گیٹس فائڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کوسراہا،اورپاک فوج کی جانب سے مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کاخاتمہ قومی کاز اورقومی کوشش ہے۔اس موقع پر کرسٹوفرایلیس نے کہاکہ پاک فو ج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیاہے ، پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کویقینی بنایا۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی ،بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھی کامیاب مہم چلائی ۔