امریکی بحریہ کے جہاز کا پاکستان کا دورہ

پاکستان نیوی اور امریکی بحریہ خطے میں محفوظ سمندری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام رہی ہیں۔ اس تناظر میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس مانٹیری (61 -CG) نے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی بندرگاہ پہنچنے پر اس کا روایتی جوش و جذبے سے استقبال کیا گیا۔ جہاز کے دورے کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمندر میں امریکی اور پاکستان بحریہ کے جہازوں نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا جس میں مختلف پیشہ ورانہ اور جنگی مشقیں بھی کی گئیں۔ یو ایس ایس مانٹیری (61 -CG)کا یہ دورہ پیشہ ورانہ طور پر دونوں بحری افواج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ دورہ دونوں افواج کے مابین تعلقات کو مزید تقویت بخشے گا۔ پاکستان بحریہ نے حکومتی پالیسی کے مطابق سمندروں میں سلامتی، تحفظ اور نیوی گیشن کی آزادی کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاک بحریہ 2004 سے کولیشن میری ٹائم کیمپین پلان میں بھی حصہ لے رہی ہے اوراس وقت خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے تحت سمندروں کو محفوظ بنانے کے لئے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز بھی انجام دے رہی ہے۔