رواں مالی سال 2021 – 22 کا بجٹ11 جون کو پیش کیا جائیگا

رواں مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کل  پیش کیا جائے گا جس کا حجم  آٹھ ہزار ارب روپے سے زائد رکھا جائے گا جبکہ جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں سے 5829 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ قرض ادائیگی پر 3105  ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملکی دفاع کے لئے 1330 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ترسیلات زر ریکارڈ 31 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال میں برآمدات کا ہدف 26 ارب80 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز ہے جبکہ درآمدات 55 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال میں افراط زرکا ہدف آٹھ  فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔۔جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف سولہ فیصد رکھا جاسکتا ہے۔