لاہور میں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے

لاہور کو شدید گرمی نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، شہر کا درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں درجہ حرارت 44 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔