ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، نیپرا نے نوٹس لے لیا

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر نیپرا نے نوٹس لے لیا ہے۔ اس ضمن میں نیپرا کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی وجوہات جاننے کے لئے نیپرا نے ڈسکوز کے تما م چیف ایگزیکٹو زکو طلب کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو ز جمعہ کو پیش ہو کر لوڈشیڈنگ کی وجوہات اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات سے آگاہ کریں۔ نیپرا نے ہدایت جاری کی ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔