وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم کو احساس سینٹر میں سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعظم نے شجرکاری مہم کے تحت احساس سینٹر میں پودا بھی لگایا۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھاکہ ون ونڈو سینٹر میں ایک ہی جگہ تمام سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکزکا دائرہ کار پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا جبکہ یہ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔ دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو طلب کرلیا۔ معاشی ٹیم کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔