یو اے ای میں غیرملکیوں کو کاروبار کرنے کی مکمل اجازت

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کو کاروبار کرنے کی مکمل طور پر اجازت دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کے وزارت اقتصادی امور کی جانب سے غیرملکیوں کو اپنے نام سے کمپنی چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ اس ضمن میں وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانیوں کے لئے کیا گیا ہے جو کہ معیشت کے لئے مؤثر ثابت ہوگا۔