حکومت کا فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کیلئے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا  ہےکہ صحافی برادری کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ صحافیوں کو ترجیحاً کورونا ویکسین لگانے سے متعلق سفارشات منظور کرلی گئیں ہیں ، عید کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے صحافیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کیلئے بڑا اعلان؛صحافی برادری کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین لگائی جائےگی۔ صحافیوں کو ترجیحاً کورونا ویکسین لگانے سے متعلق سفارشات منظور کرلی گئیں۔ عید تعطیلات کے بعد پنجاب کے صحافیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 12, 2021

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 146  سے بڑھا کر 296 کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے کا مقصد کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک ویکسین پہنچانا ہے۔پنجاب میں ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد 146 سے بڑھا کر 296 کی جارہی ہے۔ اب تک 18لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینیٹ کیا جاچکا۔ ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد بڑھانے کا مقصد کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک ویکسین پہنچانا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد لگ بھگ 30لاکھ مزید ویکسینز پنجاب کو دستیاب ہونگی۔

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 12, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید بتایاکہ انشاءاللہ بہت جلد لگ بھگ 30لاکھ مزید ویکسینز پنجاب کو دستیاب ہونگی۔