وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا  گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لئے  ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں کورونا ویکسین کی دستیابی سمیت سینٹرز کے متعلق  بریفنگ دی جائے گی ۔ اجلاس کے دوران کابینہ کو کورونا کیسز کی صورتحال، ایس او پیز پر عمل درآمد اور علاج معالجہ پر بریفنگ دی جائیگی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے ملکی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے ہوگا۔