نویں سے بارہویں تک کلاسیں 19 اپریل سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے نویں سے بارہویں تک کلاسیں 19 اپریل سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے نویں سے بارہویں جماعت تک کورونا ایس او پیز کے ساتھ 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہونگے جبکہ پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات 1 جون سے شروع ہوگے جس کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے الگ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔