آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاپانی سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے ، افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔