جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپرشن کے دوران 1 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا ہے، ہلاک دہشت گرد 2006 سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بیت اللہ محسود گروپ میں شامل دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کاررووائیوں میں ملوث رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد دہشت گرد پیر عرف اسد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔