پنجاب حکومت کا ہفتے میں 2 روزپبلک ٹرانسپورٹ بندکرنےکافیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت نے ہفتے میں 2 روزپبلک ٹرانسپورٹ بندکرنےکافیصلہ کیا ہے،ہفتہ،اتواربین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی عائدکرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن تمام ڈسٹرکٹ اور ریجنل اتھارٹیز کو ارسال کردیاگیا جس کے مطابق پابندی کے دوران صرف میڈیکل اورایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی اجازت ہو گی،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ایک سے دوسرے صوبے جانیوالی گڈزٹرانسپورٹ کواجازت ہوگی،پابندی کااطلاق 10 اپریل سے ہوگا اورمتعلقہ سٹاف کوضروری اقدامات کی ہدایت کردی ۔