پہلا ون ڈے: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو ہرا دیا

سنچورین: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیدی۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی چار وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے وان ڈرڈیوسن 123 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے  شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 اور فہیم اشرف اورمحمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی ٹیم میں حسن علی شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ دانش عزیز پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبو کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یاد رہے کہ دانش عزیز ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ میں 7 میچوں میں 297 رنز بنانے کے بعد قومی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔