معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے معروف فوک گلوکار  شوکت علی انتقال کر گئے۔ گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے اور ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔ یاد رہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔