پاکستانی عوام کو مبارک، کورونا ویکسین آئے گی نہیں بلکہ آ رہی ہے

اسلام آباد: پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، چین سے ویکسین پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا ویکسین لینے کیلئے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ آئی ایل 78 نورخان ایئربیس سے چین پہنچ گیا ہے، جہاں ویکیسن لوڈ ہونے کے بعد واپسی ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کو پاکستان کے حوالے کرنے سے قبل بیجنگ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی چینی وزیراعظم ہونگے، جہاں وہ کرونا ویکسین کو پاکستانی وفد کے حوالے کرینگے

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین سےکرونا ویکسین خصوصی کنٹینرز میں پاکستان لائی جائےگی،پاکستان پہنچنے کے بعد ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا، ای پی آئی مرکز سےکرونا ویکسین کو صوبوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے بھی اسد عمر نے اچھی خبر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، کو ویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہوں گی۔