سوات کی پہچان مراد آرٹسٹ کے شاگرد سہیل خان نے استاد کے اعزاز میں شاگردوں کے فن پاروں کی نمائش کی تجویز دے دی

سوات (بیورو رپورٹ) آرٹ کی دنیا میں ایوارڈ یافتہ مراد خان آرٹسٹ نے اپنے فن سے سوات کا نام روشن کیا۔ مراد آرٹسٹ کے سینکڑوں ہونہار شاگرد آج پینٹنگ و خطاطی آرٹ میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں ان میں سے ایک سہیل خان المعروف سہیل آرٹسٹ ہیں جو دور جدید کے تقاضوں کے ساتھ اپنے فن میں نہ صرف جدت لائے بلکہ آئوٹ ڈور مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہو کر سوات، ملاکنڈ میں ایک نام بنا چکے ہیں۔ اپنے استاد مراد آرٹسٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا وہ آج جو کچھ بھی ہیں مراد خان آرٹسٹ کی وجہ سے ہیں جنہوں نے اپنے فن کو شاگردوں میں منتقل کیا۔ سہیل خان نے کہا مراد آرٹسٹ سے آج بھی جب کوئی موقع ملتا ہے تو وہ اس فن کی باریکیاں سیکھتے ہیں۔ ہمارا اعزاز ہے کہ خطاطی اور پینٹنگ کے شاہکار تخلیق کرنے والے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے فنکار ہمارے استاد ہیں۔ ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔میری خواہش ہے کہ مراد خان آرٹسٹ کے شاگردوں کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام ہو۔ اس کے لیئے تمام شاگرد آگے آئیں اور اپنے استاد کو خوبصورت و منفرد طریقے سے خراج تحسین پیش کریں۔